۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
Pakistan

حوزہ/ ایرانی ٹریفک پولیس کے سربراہ کے مطابق؛ ایرانی شہر یزد میں پاکستان سے اربعین پر عراق جانے والے زائرین کی بس کے حادثے کی وجہ فنی خرابی تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ٹریفک پولیس کے سربراہ کے مطابق؛ ایرانی شہر یزد میں پاکستان سے اربعین پر عراق جانے والے زائرین کی بس کے حادثے کی وجہ فنی خرابی تھی۔

ایران کی ٹریفک پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ دہشیر یزد روڈ پر زائرین کو لے جانے والی بس کے الٹنے کی بڑی وجہ بریک سسٹم میں فنی خرابی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول نہیں کر سکا۔

ایرانی ٹریفک پولیس کے سربراہ سردار سید تیمور حسینی نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ 20 اگست کی شام 9 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا اور بدقسمتی سے بس میں سوار 28 مسافر جان کی بازی ہار گئے اور 23 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے ماہرین کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بریک سسٹم میں ٹکنیکی خرابی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو فورسز کو روانہ کر دیا گیا اور ٹریفک پولیس کے ماہرین جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے تمام ڈرائیوروں سے درخواست کی کہ وہ حفاظتی نکات اور ٹریفک کے اشاروں پر توجہ دیں، کافی آرام کریں اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .